• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ لوگ سمجھ رہے تھے ایم کیو ایم بٹتی چلی جائیگی، خالد مقبول

Some People Thought Mqm Would Be Further Divided Khalid Maqbool
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ سمجھ رہے تھے کہ ایم کیو ایم بٹتی چلی جائے گی، ہم نے اس تحریک کو جوڑ کر رکھا ہوا ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 22 اگست کوغلطی ہوگئی تو 23کو غلطی کا ازالہ بھی کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کے ساتھ نہیں رہا جا سکتا، حالات نے ثابت کر دیا ہے کہ ہمیں الگ صوبے کے لیے جدوجہد کرنی ہے، ملک بناسکتے ہیں تو انشاء اللہ صوبہ بھی بناسکتے ہیں۔
تازہ ترین