• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاہرہ میں دستی بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک ، ایک زخمی

Hand Grenade Blast In Cairo One Killed And Other One Injred
مصری دار الحکومت قاہرہ میں دستی بم کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق جمعے کی دوپہر کو قاہرہ کا علاقہ عین شمس کے سوئیز پل کے قریب اُس وقت زوردار دھماکا ہوا جس وقت سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی وہاں سے گزررہی تھی، دھماکا دیسی ساختہ بم سے کیا گیا تھا۔

اگرچہ سکیورٹی اہلکار دھماکے میں محفوظ رہے تاہم دو راہگیر شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں انتقال کرگیا۔

یاد رہے گزشتہ ہفتہ نامعلوم مسلح افراد نے مصری فوج کے برگیڈیئر جنرل عادل رجائی کو انکی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔
تازہ ترین