• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری فوج سوچ کے اعتبار سے بالغ ہو چکی ہے، وزیر دفاع

Our Army Has Grown Concerning Thinking Khawaja Asif
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری فوج سوچ کے اعتبار سے بالغ ہو چکی ہے، فوج نے پچھلے تین برسوں میں جو نیک نامی کمائی ہے وہ اسے ضائع نہیں کرے گی۔

انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیک نامی جنرل راحیل کی میراث ہے، وہ یہی میراث چھوڑ کر جانا چاہیں گے۔

خواجہ آصف کا یہ کہنا ہے کہ خدانخواستہ ہنگامہ آرائی یا توڑپھوڑ ہوئی تو حکومتی گورننس کمزور ہوگی، ایسی صورت میں فوج آجائے گی اس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،جمہوریت میں سیفٹی والووز دستیاب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا معاملہ بالآخر عدالت عظمیٰ میں آیا، موجودہ صورت حال سے پولیس مؤثر طریقے سے نمٹ سکتی ہے، اسلام آباد میں فوج تعینات نہیں کررہے،پولیس ہماری پہلی ڈیفنس لائن ہے۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ ایک عوام کی عدالت ہے اور دوسری عدالت عظمیٰ ہے، عوام کی عدالت سے فیصلہ چاہتے ہیں تو 2018ء کے الیکشن میں ہو جائے گا،عدالت عظمیٰ سے توبڑی عدالت کوئی نہیں، یکم نومبر کو پاناما پر سماعت ہوگی۔

اس سے قبل اسلام آباد میں پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پنجاب میں مظفر گڑھ میں ایل این جی پر بارہ سو میگا واٹ کا ایک اور پاور پلانٹ لگائیں گے، حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،2018ءمیںلوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائےگا ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2013ءمیں شروع ہونے والے بجلی منصوبے 2018ءمیں مکمل ہو رہے ہیں،سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے۔
تازہ ترین