• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصلہ کرلیا تو صوبہ بھی بنالیں گے: فاروق ستار

If We Decided We Must Constitute Province As Well Farooq Sattar
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سب کا صوبہ ہے، ہمارا کیوں نہیں؟اب تک فیصلہ نہیں کیا، کرلیا تو جیسے پاکستان بنایا تھا، ویسے ہی صوبہ بھی بنالیں گے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے لیاقت آباد کراچی میں ایم کیو ایم کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کراچی کی آبادی کو درست انداز میں ظاہر نہیں کیا جاتا، اگر مردم شماری ٹھیک طور پر کرائی جائے تو سندھ میں اگلا وزیر اعلیٰ ایم کیو ایم کا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ اگر اردو بولنے والے پاکستانی نہیں تو پھر کوئی پاکستانی نہیں، وہ تمام ارباب اختیاراور ریاستی اداروں کے پاس جائیں گے، ہر دروازہ کھٹکھٹائیں گے، اگر پھر بھی ا حساس محرومی ختم نہ ہوا تو پھر دوسروں کا آلہ کار بننے کے بجائے اپنا فیصلہ خود کریں گے۔

اجلاس سے محفوظ یار خان، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو توڑنے کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
تازہ ترین