• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک کی اسلام آباد آمد کیلئے سرکاری پروٹوکول کی درخواست

Pervaiz Khattak Requests For Official Protocol To Visit Islamabad
آئی جی پولیس خیبر پختون خوا نے سیکریٹری داخلہ کے نام مراسلہ بھیجا ہے جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک کی اسلام آباد آمد پر انہیں سرکاری پروٹوکول دلوانے کی درخواست کی گئی ہے۔

مراسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے لیے سیکیورٹی گارڈ ساتھ رکھنے کی اجازت کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

آئی جی خیبر پختون خوا کے جواب میں وزارت داخلہ نے بھی مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے اگر امور سرکار کے لیے آرہے ہیں تو انہیں پروٹوکول ملے گا،احتجاج کی صورت میں وزیراعلیٰ کو گھومنے کی آزادی نہ ہوگی۔

وزارت داخلہ کے مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ احتجاج کرنے آ رہے ہیں تو وہ دیگر افراد کی طرح تصور ہوں گے، انہیں مسلح گارڈزساتھ رکھنےکی اجازت نہیں ہوگی۔
تازہ ترین