• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء کا کسی جمہوریت مخالف تحریک میں شامل نہ ہونے کا اعلان

Lawyers Decide Not To Partake In Any Anti Government Move
وکلاء رہنماؤں نے جمہوریت کے خلاف کسی تحریک میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان بار کونسل کے رکن اعظم نذیر تارڑ کاکہنا ہے کہ وکلاء جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کسی کوشش کا حصہ نہیں بنیں گے ۔

لاہور ہائی کورٹ بار میں وکلاءکے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکلاء قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، اسلام آباد یاکسی بھی شہر کو بند کرنا قانوناً جرم ہے، وکلاء جمہوریت ڈی ریل کرنے کی کسی کوشش کا حصہ نہیں بنیں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو بند کرنے کا اعلان غیر قانونی ہے، وکلاء انتشار کی کسی تحریک کی حمایت نہیں کریں گے، جمہوریت احتجاج کی اجازت دیتی ہے، کردار کشی کی نہیں۔
تازہ ترین