• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار فواد خان کی فلم کی ریلیز پر بھارت میں مظاہرے

Protest In India Against Fawad Khans Film Release
سب جتن گئے بیکار ، بھارت میں انتہاپسند تنظیموں کی ہٹ دھرمی برقرار ، فلم اے دل ہے مشکل کی بھارت میں ریلیز پر سنیماؤں کے باہر انتہاپسندوں نے مظاہرے کیے، شائقین کو فلم نہ دیکھنے کی دھمکیاں دی گئیں، خوف کے سائے میں فواد خان کی فلم ریلیز کی گئی۔

بالی وڈ پروڈیوسرز کا ہندو انتہا پسندوں کے آگے گھٹنے ٹیکنا بھی کام نہ آیا ،فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز کے موقع پر انتہاپسند تنظیموں کے کارندوں نے اپنا رنگ دکھا دیا ،کرن جوہر کی وضاحتوں کے باوجود تعصب کی آگ بجھ نہ سکی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی مختلف ریاستوں میں اے دل ہے مشکل کی ریلیز کے خلاف مظاہرے کیے گئے ،جبل پور کے سینما میں وشوا ہندو پریشد نے شو ہی رکوادیا۔سمبھا جی بریگیڈ کے کارندوں کی دھمکیوں کے بعد مہاراشٹر کے علاقے کلیان میں بھی شو رکوادیا گیا۔

گوالیار کے بھی کئی علاقوں میں انتہا پسند تنظیموں کے کارندوں نے مظاہرہ کیا، دہلی میں بھی سیکورٹی سخت کردی گئی۔دوسری جانب بھارتی اداکار اور پروڈیوسر فرحان اختر بھی انتہاپسندوں کے خلاف میدان میں آگئے۔

اپنی فلم رئیس کی ریلیز کےلیے پانچ کروڑ روپے بھتا دینے سے انکار کردیا،فرحان اختر نے کہا کہ وہ ٹیکس دیتے ہیں ۔ حکومت ان کی حفاظت کرےاور بھتے کی رقم لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان جلوہ گر ہیں۔
تازہ ترین