• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈی میں ہنگامہ آرائی کے دوران 3 دن کا بچہ جاں بحق

3 Day Child Dead During The Violence In Rawalpindi
راولپنڈی میں تین دن کے بچے کی موت پر اسپتال اور ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے کی موت آنسو گیس کی شیلنگ سے دم گھٹنے سے نہیں ہوئی۔بچے کے والد کا کہنا ہے کہ بچے کی موت شیلنگ سے دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ اور ایم ایس بے نظیر بھٹو اسپتال نے بچے کی موت پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آنسو گیس کی شیلنگ بچے کی موت کا باعث نہیں بنی۔بچے کو سانس کی تکلیف صبح سے تھی۔بچے کو شام چھ بجے اسپتال لایا گیا تھا۔

اسپتال میں ڈاکٹر نے آنسو گیس سے دم گھٹنے کو موت کی وجہ قرار نہیں دیا، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ بچے کی رہائش گارڈن کالج کے علاقے میں تھی جو آنسو گیس کی زد میں نہیں تھا۔بچے کی موت کو زبردستی آنسو گیس کی شیلنگ سے جوڑا جارہا ہے جس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

دوسری جانب بچے کےوالد نے اپنےبیان میں کہا ہے کہ ہمارا بچہ آنسو گیس کی شیلنگ سے دم گھٹنے باعث جاں بحق ہوا۔ بچے کے والد کا کہنا تھا کہ راستے بند تھے بچے کو اسپتال میں پہنچانے میں ڈیڑھ گھنٹہ لگا۔اسپتال ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچے کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوا۔جب اس کو اسپتال لایا گیا تو وہ مردہ حالت میں تھا۔
تازہ ترین