• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’را‘‘ کا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے دہشت گردی کا منصوبہ

Raw Use Remote Control Device Terror Plot
محکمہ داخلہ پنجاب نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کوخبردار کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را ‘نے ائرپورٹس پر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ائرپورٹ حکام کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے ہوائی اڈوں کو ٹارگٹ کرنے کا گھناؤنا منصوبہ تیار کیا ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے حملے کی منصوبہ بندی کی ہے،تمام کمشنزر اور ریجنل پولیس افسران ائرپورٹس کا دورہ کریں اور سیکیورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لیں۔

مراسلے میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ محکمے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہیں اور محکمہ داخلہ کو رپورٹ کریں۔
تازہ ترین