• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی ڈی کی گوجرانوالہ میں کارروائی ،5 مبینہ دہشتگرد ہلاک

Ctd Action In Gujranwala 5 Suspected Terrorist Killed
محکمہ انسداد دہشت گردی نے گوجرانوالہ میں کارروائی کر کے 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک کر دیئے، ہلاک ہونے والوں کے تین ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق 8 دہشت گرد واپڈا ٹاؤن گوجرانوالہ کے ایک مکان میں اکھٹے ہوکر دہشت گردی کامنصوبہ بنا رہے تھے ، سی ٹی ڈی نے چھاپہ مارا تو انھوں نے فائرنگ کر دی ،جوابی فائرنگ میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے تین ساتھی رات کے اندھیر ے میں فرار ہو گئے۔

دہشت گردوں کی پناہ گاہ سے دو رائفلیں،دو پستول،دو ہینڈ گرنیڈاور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، بھاگنے والوں کی تلاش جاری ہے۔
تازہ ترین