سرکاری فورسز کے زیرمحاصرہ شامی شہر حلب کے مشرقی حصے میں باغیوں نے حکومتی فورسز کے خلاف جوابی کار روائی شروع کر دی ہے، حملے میں جہادی گروہ بھی شریک ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سرکاری فورسز کے خلاف اس جوابی کارروائی میں بھاری شیلنگ کے ساتھ ساتھ خودکش کار بم حملے بھی کیے گئے۔
باغیوں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جوابی حملے میں فری سیریئن آرمی کے پرچم تلے لڑنے والے جنگجوؤں کے ساتھ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے گروپ جبکہ الفتح الشام کے عسکریت پسند بھی شامل ہیں۔