• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ ٹیسٹ :پہلے دن پاکستانی نے 8 وکٹ پر 255رنز بنا لیے

First Day Of Sharjah Test Pakistan Scored 255 For Eight Wickets
شارجہ ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں 8 وکٹ پر 255رنز اسکور کرلیے، سمیع اسلم 74رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ بشو نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کا ٹاس مصباح الحق نے جیتا لیکن اننگز کا آغاز تباہ کن انداز میں ہوا، اظہر علی اور اسد شفیق ایک کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

سمیع اسلم اور یونس خان نے 106رنز کی شراکت قائم کرکے اننگز کو سنبھالا، یونس خان نے 51، سمیع اسلم نے سب سے زیادہ 74 ، کپتان مصباح الحق نے 53 اور سرفراز احمد نے 51رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کا اسکور دن کے خاتمے پر 8 وکٹ پر 255رنز تک پہنچایا۔

ویسٹ انڈین لیگ اسپنر بشو نے 74رنز کے عوض چار اور گیبریئل نے تین وکٹیں حاصل کیں
تازہ ترین