• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس کا پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن

Punjab Police Crack Down Against Pti Workers
پنجاب پولیس کا 3 ایم پی او کے تحت تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، درجنوں کارکن گرفتار ،لاہور میں مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا کے گھر پر بھی چھاپہ، گرفتار.پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کرکے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سی سی پی او امین وینس کی ڈویژنل ایس پیز کے ساتھ میٹنگ میں 3 ایم پی او کے تحت تحریک انصاف کے کارکنوں ک ے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ، لاہور کے علاقوں اچھرہ او ستوکتلہ میں چھاپے مار کر پولیس نے پی ٹی آئی کے15 کارکنوں کو حراست میں لیا۔

رائیونڈ سٹی سے 30 ، لاہور کے علاقے گڑھی شاہو سے ق لیگ کے 3 کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ق لیگ کے ترجمان کے مطابق پولیس نے کامل علی آغا کے گھر پر بھی چھاپہ مارا مگر وہ گھر پر نہ ہونے کے باعث گرفتاری سے بچ گئے۔

اداکار کاشف محمود کو انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تاہم بعد میں چھوڑ دیا گیا۔شیخوپورہ کے مختلف علاقوں سے 18 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ کامونکی سے تحریک انصاف کے دو کونسلرز کو حراست میں لے لیا گیا ۔۔پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کے خلاد امن میں خلل ڈالنے پر مقدمات درج کرکے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔
تازہ ترین