• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم '’اے دل ہے مشکل‘نے ’سلطان‘ 'کو پیچھے چھوڑدیا

Film Ae Dil Hai Mushkil Super Hit In Box Office
بھارت میں پاکستانی فنکاروں کو انتہا پسندی کا نشانہ بنانے کے بعد کرن جوہرکو بالی ووڈ فلم’اے دل ہے مشکل‘کو ریلیز کرنے میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،تاہم کئی تنازعات کا شکار ہونے کے بعد فلم نہ صرف شاندار بزنس کر رہی ہے بلکہ اس نے سلمان خان کی فلم 'سلطان 'کو بھی مات دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم’ 'اے دل ہے مشکل‘نے پہلے روز اوورسیز کمائی میں فلم سلطان کو پیچھے چھوڑ کرامریکا میں سات کروڑ روپے جبکہ برطانیہ میں دولاکھ پاؤنڈ ز کا بزنس کرلیا ہے۔سلمان خان کی فلم سلطان پہلے روز 5 لاکھ ڈالرز کمانے میں کامیاب ہوئی تھی۔

واضح رہے فلم ’اے دل ہے مشکل‘ بھارت میں 2 روز کے دوران 26 کروڑ سے زائد کی کمائی کرکے اجے دیوگن کی فلم '’شیوے‘کو بھی پیچھے چھوڑ چکی ہے۔
تازہ ترین