• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پر عمران کے قبضے کا خواب پورا نہیں ہوگا، امیر مقام

Dream Of Occupation Of Islamabad Would Not Complete
وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پر عمران خان کے قبضے کا خواب پورا نہیں ہوگا، خیبرپختونخوا کے عوام نے ثابت کردیا کہ وہ دھرنوں کی سیاست نہیں چاہتے، سب نے کہہ دیا کہ پاکستان کے لیے نواز شریف ضروری ہے۔

صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے ثابت کردیا کہ وہ دھرنوں کی سیاست نہیں تعمیر اور ترقی کی سیاست چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہعوام نے عمران خان کی دھرنا سیاست کو مسترد کردیا ہے، آج ثابت ہوگیا کہ عمران خان کے عزائم کچھ اور ہیں۔

امیر مقام نے کہا کہ پرویز خٹک کہتے ہیں کہ وہ سرکاری وسائل استعمال نہیں کرتے لیکن جس ہیلی کاپٹر پر وہ صوابی آئے وہ کس کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی اکثریت ہوگی لیکن موٹر وے خالی تھا، صرف کچھ لوگ تھے اور وہ بھی کرائے پر لائے گئے تھے۔
تازہ ترین