• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارر فلم ’دی اَن وِلنگ‘کا پہلا ٹریلرجاری

Horror Film The Un Willing First Trailer Released
ہالی وڈ کی دہشت اور خوف سے بھرپور نئی سپر نیچرل ہارر تھرلرفلم’دی اَن وِلنگ‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارجوناتھن ہیپ کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گِرد کے گھومتی ہے، جنہیں اپنے گھر کے گیٹ پر ایک پر اسرار باکس ملتا ہے، جسے کھولنے کی کوشش انہیں اتنی بھاری پڑتی ہے کہ گھرمافوق الفطرت اور شیطانی قوت کے زیر اثر آجاتا ہے۔

خطرناک حد تک غیر معمولی منفی طاقت اس گھر میں موجود افراد کو پر اسرار اموات کی وجوہات بتاتے ہوئے خوفناک مناظر میں پہنچا دیتی ہے اور ان کی جان لینے پر تُل جاتاہے۔

اس سنسنی خیز فلم میں اداکارڈیوڈ لیپر، ڈینا میئر، لینس ہینرکسن، بری ولیمسن اور چارلس گورگانو اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہوں گے۔

رونگھٹے کھڑے کر دینے والی دہشت ناک مناظر سے بھرپور یہ سپر نیچرل ہارر تھرلرفلم ناردرن اسٹودیوز کے تحت آئندہ سال کے آغازمیں سنیما گھروں میں سب کو ڈرانے آرہی ہے۔
تازہ ترین