• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کی دیوالی تقریب میں شرکت

+3
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہندو برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے دیوالی کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے دیوالی کا دیپ بھی روشن کیا۔

کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع شو مندر میں دیوالی کی خصوصی تقریب رکھی گئی تھی جس میں اقلیتوں کے صوبائی وزیر مکیش چاؤلہ اور ہندو برادری کے مختلف رہنمائوں نے پی پی چیئرمین اور وزیر اعلیٰ سندھ کے وفد کا استقبال کیا۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،سینیٹر شیری رحمٰن اور دیگر پی پی رہنما بھی موجود تھے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اقلیتوں کی مکمل مذہبی آزادی پر یقین رکھتی ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھا ہے۔
تازہ ترین