• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زہوہائی نمائش میں چینی ٹرانسپورٹ طیاروں کی پروازیں

Zhuhai Exhibition China Unveils J 20 Stealth Fighter As It Displays Military Might
دنیا کی سب سے بڑی زہوہائی نمائش میں چین کے تیار کردہ دو بڑے ٹرانسپورٹ طیارے جے 20 اوروائی 20 کو پہلی بار فضا میں دھاڑتے دکھا یا گیا ، تیز رفتار اور ہتھیاروں سے لیس جنگی طیاروں نے ایشیا میں چین کی طاقت اور امریکا سے مقابلے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

طیاروں کی پرواز شیڈول کا حصہ نہیں تھا منگل کو چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی بارہویں بین الاقوامی ہوا بازی اور ائیر اسپیس نمائش جنوبی صوبے گوانگ دونگ کے شہر زہوہائی میں منعقد ہوئی جس میں کسی بھی تعارفی اعلان کے بغیر چین کے تیار کردہ دو بڑے ٹرانسپورٹ طیارے جے 20 اور وائی 20 کو پہلی بار فضا میں دکھایا گیا

واضح رہے کہ فائٹر طیاروں کا مظاہرہ شیڈول کا حصہ نہیں تھا اور یہ طیارے پیپلز لبریشن آرمی کے رنگا رنگ ایروبیٹک شو کے بعد آسمان پر اڑتے دکھائی دیے۔زہوہائی کی نمائش اب تک کی سب سے بڑی نمائش تھی جس میں چین کی نئی ملٹری ٹیکنالوجی کو سامنے لایا گیا، جس میں اینٹی کرافٹ میزائل سسٹم، خودکار ڈرونز، اور فائٹر جیٹس کی مختلف اقسام شامل تھیں۔

چین میں ہونے والا یہ واحد بین الاقوامی ایکسپو ، بیجنگ کو اپنے شہریوں اور 42 ممالک سے شریک مہمانوں کے سامنے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک اسٹیج فراہم کرتا ہے یہ ایئر شو مشہور عالمی ایرو اسپیس کمپنیوں کو دنیا کی دوسری بڑی معیشت کی طیاروں کی مارکیٹ میں خریدو فروخت کے مواقع فراہم کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
تازہ ترین