• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ سے کمیشن بنانیکی درخواست وزیراعظم نے کی تھی، مریم نواز

Prime Minister Nawaz Sharif Request To Sc For Commissioned
وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ بات ریکارڈ پر لانا ضروری ہے کہ سپریم کورٹ سے کمیشن بنانے کی درخواست وزیراعظم نے کی تھی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بینچ نے فیصلہ دیا تھا کہ برطانیہ کی عدالت کے فیصلے سے ثابت نہیں ہوتا کہ لندن کے فلیٹ رہن رکھے گئے تھے۔

مریم نوازکے مطابق عدالت نے استفسار کیا کہ نیسکول اینڈ نیلسن کمپنی 2012ء سے پہلے کس کی ملکیت تھی جبکہ عدالت کہہ چکی ہے کہ مریم نواز کے 1990ء میں اس کمپنی کے مالک ہونے کے کوئی شواہد نہیں۔
تازہ ترین