جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا میں ایک ہائی وے پر مٹی کا تودہ گرنے سے 7 افراد ہلاک ، جبکہ 10 لاپتہ ہو گے ۔
ریسکیو اہلکاروں نے مٹی تلے دبے سات افراد کی لاشیں نکال لیںحکام کے مطابق شدید بارشوں کے باعث کولمبیا کے پہاڑی علاقے میڈلن کو دارالحکومت بوگوٹا سے ملانے والی ہائی وے پر مٹی اور پتھر گرنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 10 لاپتہ اور سڑک بند ہو گئی ہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے مو قع پر پہنچ کر مٹی تلے دبی سات لاشیں نکال لی ہیں جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ تودہ گرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے مٹی سے ہائی وے کی چار لینز بند ہو گئی ہیں اور اسے ہٹانے میں کچھ دن لگ سکتے ہیں۔