• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے پر عوام نے خود راستے کھولنے شروع کر دیے

People Began Opening Way On Motorway
اسلام آباد میں انتظامیہ سو گئی، موٹروے پر پھنسے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت راستے کھولنے شروع کر دیے،خود کنٹینروں کو دھکا لگا کر ایک طرف کر دیا اور خود ہی خاردار تاریں کاٹیں۔

حکومت نے راستے کھولنے کا اعلان تو کردیا مگر اسلام آباد انتظامیہ نے کئی مقامات سے کنٹینر نہیں ہٹائے، موٹروے پر انتظار کی اذیت میں مبتلا لوگوں نے خود ہی راستے کھولنے شروع کردیے۔

درجنوں لوگوں نے بھاری بھرکم کنٹینرز کو دھکیل کر ایک طرف کیا اور خاردار تاریں کاٹ کر بھی راستہ بنایا۔
تازہ ترین