• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان تشدد کیساتھ اسلام آباد پر قبضہ چاہتےتھے، ممتاز تارڑ

Imran Khan Wants To Occupied Islamabad With Violence Mumtaz Tarar
شفقت علی رضا...’’ آئی پی یو ‘‘ انٹر پارلیمینٹری یونین کے اجلاس میں شرکت کے لئے قومی اسمبلی پاکستان کے اسپیکر ایاز صادق اپنے وفد کے ساتھ جنیوا پہنچے جہاں دنُیا کے تمام ممالک کی پارلیمنٹ کے ممبران آئے تھے ۔اجلاس کا موضوع امن ، انٹرنیشنل تعلقات اور پرائیویٹ سیکیورٹی سسٹم تھا ۔

وفد میں منڈی بہاوالدین سے تعلق رکھنے والے ایم این اے ممتاز تارڑ بھی شامل تھے جو اجلاس ختم ہونے کے بعد بارسلونا پہنچے جہاں اُن کا استقبال مسلم لیگ ن اسپین کے صدر راجو الیگزینڈر اور سینئر نائب افضال احمد وڑائچ اور نائب صدر عبدالروف نے کیا ۔

اس موقع پر جنگ سے بات کرتے ہوئے ممتاز تارڑ نے کہا کہ جنیوا اجلاس میں پرائیویٹ سیکیورٹی سسٹم پر تشویش کا اظہار کیا گیا کیونکہ اُس پر بہت زیادہ بجٹ خرچ ہوتا ہے اور اس کے ملازمین بھی ہزاروں بلکہ لاکھوں میں ہیں اس سسٹم کا خاتمہ ضروری ہے کیونکہ یہ سسٹم طاقتور بن کر اسٹیٹ کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔

دُنیا میں امن قائم رکھنے کے لئے ہتھیاروںمیںکمی ضروری ہے ۔ممتاز تارڑ کا کہنا تھا پاکستان میں جلسہ جلوس پر پابندی نہیں لیکن عمران خان طاقت اور تشدد کے ساتھ اسلام آباد بند کرنا چاہتے تھے جو بالکل غیر آئینی طریقہ ہے ۔حکومت کو ختم کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو خطرہ ہے کہ جس تیزی سے پاکستان ترقی کر رہا ہے اس وجہ سے 2018الیکشن بھی مسلم لیگ ن جیت جائے گی اس لئے وہ آنے والے الیکشنوں سے پہلے حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔ممتاز تارڑ کا کہنا تھا کہ سسٹم کو ’’ڈی ریل‘‘ کرنے کی کوشش نہ کی جائے بلکہ پانامہ لیکس پر ہونے والی انکوائری کے فیصلے کا انتظار کیا جائے ۔
تازہ ترین