وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اگلے ماہ سے ایف سی اہلکاروں کی تنخواہ میں 50 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے اسلام آباد میں اپنی گاڑی سے اتر کر ایف سی اہلکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 30 جون کو آپ کی تنخواہ مزید 50 فیصد بڑھ جائے گی۔
چوہدری نثار کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ کی تنخواہوں میں اضافے کی فوری منظوری کی گئی جس کے بعد آپ کی تنخواہیں پولیس کے برابر ہو جائیں گی۔