• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنے کیخلاف درخواست ،لاہور ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

Detail Verdict Issue
لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ عمران خان بھی اُتنے ہی محب وطن ہیں جتنے نواز شریف یا کوئی دوسرا پاکستانی، سیاست دان ایک دوسرے کو مسلز دکھانے اوراشتعال انگیز تقریروں کے بجائے صبروتحمل اوربردباری کا مظاہرہ کریں۔

لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی فل بنچ نے اسلام آباد دھرنے کے خلاف درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے، اسلام آباد کو لاک ڈاؤن یا نو گو ایریا بنانےسے روک دیا۔

فاضل بنچ نے قرار دیا کہ کسی آزاد شہری کی نقل و حرکت کا حق سلب نہیں کیا جا سکتا، سیاست دان اپنے گھوڑوں کی لگامیں قابو میں رکھنا سیکھیں، عدالت نے ہدایت کی کہ پی ٹی آئی کو قانون کے مطابق احتجاج کی اجازت دی جائے۔
تازہ ترین