• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور نہر سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی

Dead Body Found From Lahore River Identified
لاہور میں بی آر بی نہر سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی ہے۔ 15 سالہ اعجاز کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے لاش نہر میں پھینکی گئی۔

پولیس کے مطابق ابراہیم کالونی باغبانپورہ کا 15 سالہ اعجاز یعقوب دو روز پہلے سکول سے واپسی پر لاپتہ ہو گیا تھا۔ تھانہ شالیمار پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کیا۔

منگل کو بی آر بی سے لاش ملی تو باٹا پولیس نے اعجاز کے والدین کو بلا یا جنہوں نے لاش شناخت کر لی۔ اعجاز کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا اور پھر لاش بوری میں بند کر کے نہر میں پھینک دی گئی تھی۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین