| |
Home Page
بدھ 23 ذیقعدہ 1438ھ 16 اگست 2017ء
November 02, 2016 | 02:45 am
سخی حسن قبرستان کے اندر رینجرز کا آپریشن جاری

Rangers Operation Inside Sakhi Hasan Graveyard

Rangers Operation Inside Sakhi Hasan Graveyard
کراچی میں سخی حسن قبرستان کو رینجرز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی اسلحہ چھپائے جانے کی اطلاع پر کی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ رینجرز کے ساتھ حساس ادارے کے اہلکار بھی موجود ہیں اور مذکورہ کارروائی گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کی جارہی ہے۔ اس وقت قبرستان کے اطراف اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ذرائع جیو نیوز کے مطابق رینجرز کی جانب سے کسی شخص کو یہاں غیر ضروری طور پر رکنے نہیں دیا جارہا ہے۔