• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: 50 میگا واٹ بجلی کے 11 پاور پلانٹس لگائے جانے کا منصوبہ

11 Power Plants Of 50 Mw Electricty In Balochistan
بلوچستان کے عوام کیلئے خوش خبری ہے کہ دو کمپنیاں صوبے میں پچاس میگا واٹ بجلی کے گیارہ پاور پلانٹس لگائیں گی جن میں چار پلانٹس کوئٹہ میں لگائے جائیں گے جن کی تنصیب سے صوبے میں بجلی کے بحران کا مسلہ حل ہوجائے گا۔

سرکاری حکام کے مطابق کہ انر ٹیک کویت انوسٹمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بلوچستان میں 50پچاس میگا واٹ کے دس پاور پلانٹ نصب کئے جائیں گے، جن میں سے 3پاور پلانٹ کوئٹہ میں لگائے جا رہے ہیں، جبکہ نظام انرجی پاکستان کوئٹہ میں 50میگا واٹ کا پاور پلانٹ لگا رہی ہے۔

ان منصوبوں پر تمام سرمایہ کاری یہ دونوں کمپنیاں کریں گی جبکہ صوبائی حکومت معاونت فراہم کرے گی۔ اس ضمن میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں حکومت بلوچستان اور دونوں سرمایہ کار کمپنیوں کے درمیان لیٹر زآف انٹرسٹ پر دستخط کئے گئے۔

انر ٹیک کویت انوسٹمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کمپنی کے کنسلٹنٹ یاسر ملک جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے چیئرمین بلوچستان پاور ڈویلپمنٹ بورڈ و ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات محمد داؤد بڑیچونے لیٹرز آف انٹرسٹ پر دستخط کئے۔
تازہ ترین