• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کا تحریک انصاف کے جلسے کیلئے ٹریفک پلان جاری

Islamabad Police Announces Traffic Plan For Pti Jalsa
اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے جلسے کےلیے ٹریفک پلان جاری کردیا، پشاور روڈ سے آنے والے شرکاء سیکٹر آئی ایٹ تعلیمی چوک کے قریب گاڑیاں پارک کریں گے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اعلامیے کے مطابق ایکسپریس وے سے آنے والے فیض آباد پریڈ گراؤنڈ اور بارہ کہو سے آنے والے شکر پڑیاں میں گاڑیاں میں پارک کریں گے۔

ایکسپریس وے سے اسلام آباد آنے والے کھنہ پل، ترامڑی چوک، راول ڈیم سے مری روڈ، ڈھوکڑی چوک استعمال کریں، راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے نائنتھ ایونیو، آئی جے پی ، پرنسپل روڈ پشاور اور کشمیرہائی وے سے آ جاسکتے ہیں۔

اسی طرح سیکٹر آئی ایٹ سے اسلام آباد آنے جانے والے شہری نائنتھ ایونیو اور اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے شہری فیصل ایونیو، جناح ایونیو، ایف ایٹ ایکسچینج اور نائنتھ ایونیو استعمال کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین