• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس تیزی سے برطانیہ کیلئےخطرہ بن رہا ہے ، سربراہ ایم آئی فائیو

Russia Is Becoming Dangerous For Britain Mi5 Chief
برطانیہ خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کے سربراہ نے خبر دار کیا ہے کہ روس تیزی سے برطانیہ کے لیے خطرہ بن رہا ہے ۔ ایم آئ فائیو کی ایک سو سات سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی نے اس ایجنسی کے سربراہ نے کوئی انٹرویو دیا ہو۔

اینڈریو پارکر کا کہنا تھا کہ روس دنیا بھر میں اپنی خارجہ پالیسی اور مفادات کے حصول کے لیے جارحانہ طریقے سے کام کر رہا ہے۔

برطانیہ اور یورپ کے دوسرے ملکوں میں روس کی بڑھتی ہوئی خفیہ سرگرمیاں خطرہ بن رہی ہیں، جن میں انٹیلی جنس کارروائیوں کے ساتھ پروپیگنڈا اور سائبر حملے بھی شامل ہیں ۔
تازہ ترین