• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج کا حق ذمے داری سے استعمال کرنا چاہیے، امریکا

Protests Must Use The Right Thereof Usa Kirby
امریکا نے کہا ہے پاکستان میں آئندہ آرمی چیف کون ہوگا فیصلہ حکومت پاکستان کرےگی، احتجاج کاحق ذمےداری سے استعمال کرنا چاہیے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاک فوج کے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی، ہم اس پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔

پاکستان میں احتجاجی مظاہروں کی صورتحال سےآگاہ ہیں، اظہاررائے کی آزادی اور احتجاج کے حق کی حمایت کرتے ہیں، پرامن احتجاج کا حق ذمےداری کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے، قانون کی حکمرانی کےلیے تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
تازہ ترین