• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Stock Exchange Increase Fast Points
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس میں 380پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ، جس کے نتیجے میں انڈیکس41ہزار680 پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔

گذشتہ روز ملک میں جاری سیاسی محاذ آرائی کے خاتمے، دھرنے کی کال مؤخر کئے جانے کے اعلان اور اسٹینڈرڈ اینڈ پورز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو بلند کرنے کی اطلاعات پراسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی۔ جس کے باعث گذشتہ ایک ہفتے شدید ترین مندی سے دوچار رہنے والی اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور100 انڈیکس میں 1400سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مارکیٹ 41000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر دوبارہ بحال ہو گئی تھی۔

ایک سال7ماہ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ مارکیٹ میں 1400سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ا س سے قبل 31مارچ2015ء کو انڈیکس کاروباری تیزی کے باعث 1307پوائنٹس بڑھا تھا ۔
تازہ ترین