| |
Home Page
بدھ 23 ذیقعدہ 1438ھ 16 اگست 2017ء
November 02, 2016 | 10:09 am
اظہرمحمو قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

Pcb Points Azhar Mehmood As Pakistan Bowling Coach

Pcb Points Azhar Mehmood As Pakistan Bowling Coach
پاکستان کرکٹ بورڈ اور سابق آل راؤنڈر اظہر محمودکے درمیان معاملات طے پا گئے، انہیں دو سال کیلئے بولنگ کوچ بنایا جا رہا ہے، اظہر محمود ایک، دو روز میں دبئی میں پاکستان ٹیم جوائن کریں گے۔

دو مرتبہ مختصر مدت کےلیے پاکستان ٹیم کے ساتھ بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے اظہر محمود کو دو سال کےلیے بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، لیکن پہلا سال مکمل ہونے کے بعد دونوں پی سی بی اور اظہر محمود مشترکہ طور پر معاہدے کی تجدید پر بات کرسکتے ہیں۔

اظہر محمود ایک دو روز میں دبئی میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے دس ہزار ڈالرز ماہانہ کے معاہدے کی پیشکش کی ہے۔ اظہر محمود کی تقرری کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم انتظامیہ مکمل ہوگئی۔

ادھرنیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دورے میں وسیم باری کو پاکستانی ٹیم کا منیجر برقرار رکھا گیا ہے۔ مکی آرتھر کے تقرر کے بعد اسٹیو رکسن کو فیلڈنگ کوچ اور شین کو فزیو تھراپسٹ مقرر کیا گیا ہے۔ گرانٹ فلاور پہلے ہی بیٹنگ کوچ تھے۔

وسیم باری کو ابتدا میں ویسٹ انڈیز کی سیریز کے لئے منیجر بنایا تھا۔ تاہم اب انہیں دو مزید سیریز دے دی گئی ہیں۔