• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Film Hacksaw Ridge New High Lights Released
ایکشن سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیارکیونکہ امریکن وار ڈرامہ فلم’ ہیکسا رج‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

میل جبسن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم میں حصہ لینے والے ایک ایسے امریکی سپاہی کے گرد گھوم رہی ہے جو جنگ کے دوران گولی چلانے سے انکار کردیتا ہے اور اپنے 75ساتھیوں کی جان بچا لیتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اینڈریو گارفیلڈ،ونس وان،سیم وارتھنگٹن،لیوک بریسے،ریان کور اور ٹیریسا پالمر کے علاوہ دیگر اداکار شامل ہیں۔پال کورے کی پروڈیوز کردہ یہ فلم 4نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین