اسلام آباد: نجی یونیورسٹی کی بس کو حادثہ،19 طالبات زخمی | Daily Jang News
| |
Home Page
ہفتہ 28 رمضان المبارک 1438ھ 24 جون 2017ء
November 02, 2016 | 11:28 am
اسلام آباد: نجی یونیورسٹی کی بس کو حادثہ،19 طالبات زخمی

19 Students Injured In Islamabad Bus Accident

19 Students Injured In Islamabad Bus Accident
اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں طالبات کو یونیورسٹی لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی، 19 طالبات زخمی جبکہ ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق نجی یونیورسٹی کی بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت علاؤالدین کے نام سے ہوئی ہے ۔وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑگیا۔

حادثہ ڈھوک کشمیریاں جی الیون سگنل پر پیش آیا۔ سیف سٹی کیمروں میں حادثے کی فوٹیج دیکھ کر پولیس نے فوری رسپانس دیا اورموقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے افسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ حادثے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔