• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی تاریخ کا نیا باب کھلنے جارہا ہے، شیخ رشید

Pakistan New Chapter Is Being Opened Shaikh Rasheed
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں کل ہونے والی سماعت سے پاکستان کی تاریخ کا نیا باب کھلنے جارہا ہے، الیکشن کمیشن اورعوام سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہےہیں،سپریم کورٹ کوچوروں کوسزادینی ہے،کس نے پانامامیں مال بنایا،کس نے فلیٹ خریدے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی سیاسی زندگی میں سپریم کورٹ میں اتنابڑاکیس نہیں دیکھا،امیدہےکیس کی روزانہ کی بنیادپرسماعت ہوگی، روزانہ سماعت ہوتوقتل کیس کافیصلہ بھی تین چاردن میں ہوجاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ اب الیکشن کمیشن بھی سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہا ہے،لگتاہےالیکشن کمیشن سپریم کورٹ کی تاریخوں کےبعداپنی تاریخ دیگا۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان ہمارابھائی، دوست ہےاوررہےگا۔
تازہ ترین