نومبرشروع ہوتے ہی دھند نےلاہوراور مضافات کو لپیٹ میں لے لیا ۔سردی اور خنکی بھی بڑھنے لگی۔دھندکےباعث شاہ کوٹ کےقریب 8گاڑیاں ٹکراگئیںجس سے 9مسافر زخمی ہو گئے۔موٹروےحکام نےمحتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہے۔
آج صبح لاہور اور گردونواح میں نظر آنے کی حد کافی کم ہوگئی ۔موٹروےحکام کےمطابق شیخوپورہ سے سیال موڑ تک شدید دھند ہے۔بعض مقامات پر حد نگاہ صفر اور کہیں سو میٹر ہے۔
حکام نے شدید دھندمیں ڈرائیورز کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہےاورکہاہےکہ علی الصبح غیر ضروری سفر سے گریز کیاجائے۔