• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈانی:جہاز میں دھماکا،جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی

Gadani Blast At Ship Death Toll Rises To 20
گڈانی میں ناکارہ بحری جہاز میں لگی آگ پراب تک قابو نہیں پایا جاسکا،واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی جبکہ واقعے میں 58 افراد زخمی ہیں۔

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ایم ٹی ایس ایس نامی جس جہاز میں دھماکوں کے باعث آگ لگی، اسے 19رکنی بھارتی عملہ 22اکتوبر کو لے کر پاکستان پہنچا تھا ، جو اسی روز بھارت روانہ ہوگیا، ٹھیکےدار کو پولیس نے گرفتار کرلیا،جہاز پر نیروبی کا جھنڈا لگا ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جہاز کوغفوراینڈ کمپنی نےخریدا تھا اور کمپنی کا مالک واقعے کے بعد سے غائب ہے، ابتدائی طور پر واقعہ حادثہ ہی لگتاہے، تاہم دہشت گردی کاعنصر خارج ازامکان نہیں ہے۔

گڈانی میں منگل کی صبح شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے تیل بردار ناکارہ جہاز پر آگ لگنے سے اب تک بیس مزدور جاں بحق ہوچکے ہیں،جبکہ اٹھاون زخمی ہیں،انہی زخمیوں میں سے ایک کراچی کا رہائشی شاہد بھی ہے جس نے پورا واقعہ دیکھا۔

شاہد کے مطابق روزگار کے لیے کراچی سے 4 افراد گڈانی گئے تھے، کام کے دوران اچانک جہاز میں دھماکا ہوگیا،جب حادثہ پیش آیا تو جہاز پر100 سے زائد مزدور موجود تھے۔

خدشہ ہےکہ اب بھی درجنوں مزدور جہاز کے اندر ہیں اور ہلاکتوں میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے، حادثے کے 30 زخمی سول اسپتال کراچی میں زیر علاج ہیں، جن میں سے 8 کی حالت تشویشانک ہے۔
تازہ ترین