• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور زرداری نورا کشتی لڑتے رہے:عمران خان

Nawaz Sharif And Zardari Fighting Wrestling Imran Khan
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ نواز شریف اور زرداری نورا کشتی لڑتے رہے،چارٹر آف ڈیمو کریسی کے نام پر مک مکا کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے تحت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ ’یوم تشکر‘ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک پورے پاکستان کے ہیرو ہیں،دو بزدل پاکستان کے لوگوں کو لڑارہے ہیںشہباز شریف ڈرامے ختم کریں،میری وجہ سے فضل الرحمان کی اہمیت بڑھ گئی۔

عمران خان نے اپنے خطاب سے قبل عمران خان اسٹیج پر بھیڑ دیکھ کر خفاہوگئے، انہوں نے پی ٹی آئی کے مرد کارکنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ خواتین کے انکلوژر سے دور رہیں،ایک جلسہ اسٹیج پر چل رہا ہے۔

عمران خان نے اپنے خطاب میں شاہ فرمان کو شاہ نافرمان کہہ دیا جبکہ انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر وزیراعظم نواز شریف سےپیسے لینے کا الزام عائد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرے ملکوں میں احتجاج کرنے والوں کو کوئی جیلوں میں نہیں ڈالتا،پر امن احتجاج ہمارا حق ہے، سپریم کورٹ کے ججز کے ریمارکس سن کر میں نے اللہ کا شکر ادا کیا،آٹھ سال میں پاکستان کا قرضہ 6ہزار ارب سے 23ہزار ارب ہوگیا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ ادارے کام کررہے ہوتے تو نواز شریف اور زرداری پکڑے جاتے، نیب سندھ کے اندر ہونے والی کرپشن کیوں نہیں پکڑتی۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ پانچ سے دس ہزار لوگ ملک کا خون چوس رہے ہیں، ادارے مضبوط کرنے سے ہی کرپشن ختم ہوگی۔

عمران خان کے جلسے سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی رہنما چوہدری سرور جلسہ گاہ سے روانہ ہوگئے۔
تازہ ترین