• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کو یوم ندامت و یوم سیاہ منانا چاہیے، فضل الرحمان

Pti Should Celebrate Regret Day Fazlur Rehman
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو یوم تشکرکے بجائے یوم ندامت اور یوم سیاہ منانا چاہیے۔

ڈیرا اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تشویش ہےکہ ناقابل سماعت پٹیشن راتوں رات کیوں قابل سماعت ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ پٹیشن پر سوالات اٹھیں گے، مقدمے کا ایک فریق کھلےعام اسے اپنے دباؤ کانتیجہ قرار دے رہا ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اپنے بیان سے قوم کو تقسیم کرنے کا باعث بنے ہیں ان پر غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔
تازہ ترین