• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما کے پانچ صفحات میں وزیراعظم کا نام کہیں نہیں، دانیال عزیز

Pms Name Is Nowhere In Five Pages Of Panama Daniyal Aziz
مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کہتے ہیں کہ پاناما پیپرز کے پانچ صفحات میں وزیراعظم کا نام کہیں بھی نہیں، جو پہلے دن ہمارا مؤقف تھا وہی آج بھی ہے،یہ تاخیر کا سارا ملبہ بہت آسانی سے ہم پر ڈال دیتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب آپ تو کہہ رہے تھے کہ بڑے سوال ہیں، تو آپ پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر سوال پوچھتے، بتائیں خان صاحب کون بھاگا، بھاگنے کے ماسٹر تو آپ ہیں،یہ ڈھیٹوں کے بادشاہ ہیں، آپ اپنے مؤقف سے پہلے بھی بھاگ گئے،خان صاحب ! آپ کے بھاگنے کی داستان سنائیں تو آپ پریشان ہوجائیں گے۔

دانیال عزیز نے کہا کہ آپ تو گھریلو معاملات سے بھی بھاگنے والے ہیں، بھاگنے کے ماسٹر آپ ہیں، کشمیر کا موقع آیا تو پارلیمنٹ سے بھاگ گئے، قلابازی خان بھاگنے اور یوٹرن کا ماسٹر ہے، وزیراعظم کہاں بھاگے ، وہ تو پہلے دن سے کہہ رہے کہ سب کا احتساب ہونا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خان صاحب کس بات کا ڈر ہے، کیس سپریم کورٹ میں ہے، آپ اپنے ثبوت لے کر آئیں، باہر آکر بڑی بڑی باتیں کرنے کے بجائے اپنا جواب لے کرآتے،بار بار پیچھے ہٹنے کی وجہ سے لوگ انہیں پہچان گئے ہیں، انہوں نے لاک ڈاؤن والا بھی یوٹرن کیا ہے۔

دانیال عزیز نے یہ بھی کہا کہ حامد خان کیوں کہتے ہیں عدالت میں کہ ان کے پاس ثبوت نہیں، پہلے تو کہتے تھے اونٹوں پر ثبوت لاد کر لارہے ہیں،ہم آپ کو پہچانتے ہیں۔
تازہ ترین