• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمنسٹی انٹرنیشنل کو روس میں ایک بار پھرکام کی اجازت

Amnesty International Again Allowed Work In Russia
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کو روس میں اپنا دفتر دوبارہ کھولنے کی اجازت مل گئی، بدھ کو روسی حکام نے تنظیم کا دفتر لیز ختم ہونے پر بند کردیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے روس میں تعینات کمشنر نے روسی صدر سے ملاقات میں دفتر کی بندش پر بات چیت کی جس کے بعد تنظیم کو اپنا دفتر دوبارہ کھولنے کی اجازت مل گئی ہے۔

روسی حکام نے طویل عرصے سے کرایہ ادا نہ کرنے اور لیز ختم ہونے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا دفتر بدھ کو بند کر دیا تھا۔
تازہ ترین