• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیراتھ کی تباہ کن بولنگ ،سری لنکا نے ہرارے ٹیسٹ جیت لیا

Heraths Bowling Leads Srilanka To Win Over Zimbabwe At Harare
رنگانا ہیراتھ کی تباہ کن بولنگ کے سبب سری لنکا نے زمبابوے کو ہرارے ٹیسٹ میں 257 رنز سے ہرا دیا اور دو ٹیسٹ کی سیریز بھی مہمان ٹیم نے دو صفر سے اپنے نام کر لی۔

ٹیسٹ کے آخری دن سری لنکا کو فتح کے لیے تین وکٹیں درکار تھیں جو اس نے 53 رنز کے اضافے سے حاصل کر لیں۔ زمبابوے کی ٹیم 491 رنز کے تعاقب میں 233 رنز پر ہمت ہار گئی، شین ارون 72رنز کے ساتھ نمایاں رہےْنگانا ہیراتھ نے دوسری اننگز میں 8 شکار کیے ،میچ میں اُن کی وکٹوں کی تعداد تیرہ رہی، اس کامیابی کے ساتھ سری لنکا نے ٹیسٹ سیریز بھی دو صفر سے اپنے نام کرلی۔
تازہ ترین