• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال ورلڈکپ کوالیفائنگ میچ ، برازیل نے ارجنٹینا کو ہرا دیا

World Cup Qualifying Match Brazil Beat Argentina
برازیل کے نیمار جونئیر اور فلپ کوٹنہونےلیونل میسی کی ارجینٹینا کو ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ  میں دھول چٹا دی ۔

2018 کے عالمی فٹ بال کپ کے کوالیفائنگ مقابلوں میں برازیل نے ارجنٹینا کو تین صفر سے مات دے دی ہے۔ پہلا گول پچیسویں منٹ میں، دوسرا 45 ویں جبکہ تیسرا 59 ویں منٹ میں کیا گیا۔

اس میچ کے بعد ناکام ٹیم کی میگا ایونٹ رتک رسائی مزید مشکل دکھائی دینے لگی ہے ۔ کوالیفائنگ گروپ میں جنوبی امریکا کی دس ٹیموں میں سے ارجنٹینا چھٹے نمبر پر آگئی ہے ۔

ارجنٹینا کے 11 میچز میں16 اور برازیل  کے 24 پوائنٹس ہیں ۔ میسی کا میچ کے بعد گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب ارجنٹینا نے ہم پر متواتر حملے کئے ،ہمیں سنبھلنے کا موقع نہیں ملا ۔

دیگرمیچز میں وینزویلا نے بولیویا کو  5-0 جبکہ پیراگوائے کو پیرو کے ہاتھوں 1 کے مقابلے میں 4 گول سے زیر کیا ۔ واضح رہے کہ ہر ٹیم کےپاس اب 7 میچز باقی ہیں ۔ اگلے رائونڈ میں منگل کو برازیل کا پیرو سےجبکہ ارجنٹینا کولمبیاکا سامنا کرے گا ۔ 
تازہ ترین