• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس میں 27ڈی ایس پیز کی تنزلی، انسپکٹرز بنا دیئے گئے

27 Dsps Demoted In Punjab Police Made Inspectors
آئی جی پنجاب مشتاق سکھیر انے قبل از وقت پرموشن لینے والے27 ڈی ایس پیز کی تنزلی کرکے انسپکٹر بنا دیا ہے۔ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

پنجاب پولیس میں قبل از وقت ترقیاں حاصل کرنے والے پولیس افسرآن کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ تنزلی پانے والے 27 ڈی ایس پیز کا تعلق سپیشل برانچ، پنجاب کانسٹیبلری، سکیورٹی ڈویژن لاہور اور سی ٹی ڈی سمیت دیگر شعبوں سے ہے۔

آئی جی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن تمام متعلقہ پولیس افسرآن، محکمہ داخلہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دیا گیا ہے۔
تازہ ترین