• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادی ڈیانا کے ملبوسات کی نمائش فروری میں ہو گی

Princess Dianas Dresses To Be Exhibited In Forthcoming February
آنجہانی شہزادی ڈیانا کے ملبوسات، جو انھوں نے مختلف اہم تقریبات میں زیب تن کئے تھے ، کی نمائش آئندہ سال فروری میں کنسنگٹن پیلس میں منعقد کی جائے گی۔

کنسنگٹن پیلس لیڈی ڈیانا کی رہائش گاہ تھی جہاں اب ان کے دونوں بیٹے رہائش پذیر ہیں ،شاہی محل سے جاری ایک بیان کے مطابق شہزادی ڈیانا کی موت کے بعد کنسنگٹن پیلس میں منعقد ہونے والی ان کی ملبوسات کی یہ پہلی نمائش ہو گی۔

بتایا جاتا ہے کہ ان ملبوسات میں وہ سیاہ گاؤن بھی شامل ہے جو انھوں نے امریکا کے دورہ کے دوران وائٹ ہاؤس میں اداکار جان ٹریولٹا کے ساتھ رقص کرتے ہوئے زیب تن کر رکھا تھا۔
تازہ ترین