• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے،نثارکھوڑو

Operation Continue In Sindh Nisar Khoro
سندھ کے سینئر وزیر نثارکھوڑ وکہتے ہیں کہ ایم کیو ایم لندن والوں نےمتحدہ پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنوں کو شہداء قبرستان آنے نہیں دیا،یہ ان کی پارٹی کا مسئلہ ہے، میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

بھٹ شاہ میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی نے انسانیت کی خدمت کا درس دیا ہے ۔

نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ امن وامان کے لیے لاء انفورسمنٹ ایجنسیاں کافی ہیں، جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
تازہ ترین