• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس: 74 انسپکٹر ڈی ایس پی کے عہدے کیلئے کلیئر قرار

Punjab Police 74 Cleared The Rank Of Inspector Dsp 74 Policem
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے محکمانہ پروموشن کمیٹی کی حتمی سفارشات کی روشنی میں 74 انسپکٹروں کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کے لیے کلیئر کر دیا ہے۔

سنٹرل پولیس آفس سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 68 افسران کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر کے ان کے تقرر و تبادلے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔جبکہ 6 ایسے انسپکٹرز جو مختلف محکموں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں ان کا نوٹیفکیشن محکمہ میں واپس رپورٹ کرتے ہی جاری کر دیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب نے دیگر7ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔
تازہ ترین