• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خشک سالی کے باعث نزلہ، زکام، کھانسی، الرجی کی بیماریاں عام

Dry Weather Giving Rise To Common Diseases Like Flu Cold Cough And Allergy
حالیہ خشک سالی کے باعث نزلہ، زکام، کھانسی، الرجی،جلد کی بیماریاں عام ہونے لگی ہیں، طبی ماہرین کا مشورہ ہے کہ خوراک میں پھل، سبزی اور گرم مشروبات کا استعمال زیادہ کیا جائے اور سردی سے بھی ذرا بچ کے رہا جائے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک سردی کا سلسلہ جاری ہے محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا ہے کہ اگلے دو ماہ تک بارشوں کا امکان بہت کم ہے، خشک سردی نزلہ، کھانسی زکام اور الرجی کی صورت میں اپنا آپ دکھارہی ہے ، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک سردی کو ایزی نہ لیا جائے، ایسے موسم میں لاحق ہونیوالی بیماریاں آسانی سے پیچھا نہیں چھوڑتیں۔

طبی ماہرین کا مشورہ ہے خشک سردی سے بچنے کے لئے گرم مشروبات کا استعما ل کیا جائے، جلدی اوروبائی امراض پر قابو پانے کے لیے پھل، ابلی سبزیاں اور جوس کا استعمال بڑھایا جائے اور جلد پر لوشن کا استعما ل بھی کیا جائے۔

طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ گھر سے نکلتے وقت سر ڈھانپ لیا جائے، کھٹی چیزوں سےپرہیز کی جائے اور کوئی زخم آجائے تواسکی صفائی کا بھی خصوصی خیال رکھا جائے۔
تازہ ترین