• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:رینجرز کی کارروائی، سائبرکرائم میں ملوث گروہ گرفتار

Karachi Rangers In Action Gang Involved In Cyber Crime Arrested
رینجرز نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک کارروائی کے دوران سائبر کرائم میں ملوث ایک گروہ کو گرفتار کر لیا۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق گروہ کے 4ارکان ایک نیٹ ورک سے ہیکرز کی مدد سے کام کر رہے تھے، یہ گروہ بڑے پیمانے پر اے ٹی ایم فراڈ، مختلف بینک اکاؤنٹس، جعلی کریڈٹ کارڈز کے استعمال میں ملوث ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گروہ دنیابھر کے بینکوں سے غیر قانونی پیسے کی ترسیل میں بھی ملوث ہے، ملزمان کو کمیشن کی مد میں بھاری رقم ملتی تھی،ملزمان میگنیٹک اسٹرپ کا استعمال کرکے رقم کی خوردبرد کرتے تھے۔

ترجمان رینجرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان سے ایک 9 ایم ایم پستول، 1 میگنیٹک اسٹرپ مشین، 120 میگنیٹک اسٹرپس برآمد ہوئی ہیں، ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین