• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہر جگہ کارکردگی کا لوہا منوایا

Profile Of Gen Qamar Javed Bajwa
جویریہ صدیق...نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ انفنٹری بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں،جنہوں نے ہر جگہ کارکردگی کا لوہا منوایا،سابق آرمی چیف جنرل یحییٰ، جنرل اسلم بیگ اور جنرل کیانی بھی بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھتے تھے۔

جنرل باجوہ آرمی چیف کی پوزیشن پر تعیناتی سے پہلے جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آف دی ٹریننگ اور ایولیویشن پر 2015ء سے تعینات تھے۔

جنرل راحیل شریف بھی بطور آرمی چیف تعیناتی سے پہلے انسپکٹر جنرل تعینات رہے۔

جنرل باجوہ 10 کور کی کمانڈ کرچکے ہیں، اس کور کی بنیادی فرائض میں لائن آف کنٹرول شامل ہے،کشمیر اور شمالی علاقوں میں فرائض انجام دینے کا انہیں وسیع تجربہ ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے 24 اکتوبر 1980 ءکو بلوچ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، وہ کینیڈین فورسز کمانڈ اور اسٹاف کالج ٹورینٹو، نیول پوسٹ گریجویٹ یونیورسٹی کیلیفورنیا، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔

بطور لیفٹیننٹ کرنل انہوں نے 10 ویں کور میں جی ایس او اپنی خدمات انجام دیں،بریگیڈیئر کے طور پر انہوں نے شمالی علاقہ جات میں بطور فارمیشن کمانڈر فرائض انجام دئیے، بطور بریگیڈ کمانڈ کانگو میں پیس مشن کو ہیڈ کیا۔

2009ءمیں وہ میجر جنرل کے رینک پر تعینات ہوئے اور انہوں نے فورس کمانڈر کے طور پر گلگت بلتستان میں فرائض انجام دیئے۔

2011 ءمیں انہیں ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا،انہوں نے کوئٹہ میں بطور کمانڈنٹ انفنٹری اسکول میں فرائض بھی انجام دئیے۔

2013 ءمیں وہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز ہوئے، انہیں کور کمانڈر دسویں کور تعینات کیا گیا۔

2015ء میں وہ جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آف ٹریننگ اینڈ ایولیویشن تعینات ہوئے،انہیں شمالی علاقہ جات، کشمیر اور ضرب عضب کے حوالے سے وسیع تجربہ ہے۔
تازہ ترین